حیدرآباد15جنوری(یواین آئی)موسمی تبدیلی کے اثرات،صاف صفائی کے ناقص انتظامات اورکورونا کی تیسری لہر کے درمیان تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد ان دنوں موسمی امراض کی لپیٹ میں ہے جہاں ہر گھر میں ایک یا دو افراد ان
وبائی امراض کے شکار ہیں۔
ان میں سردی، کھانسی، بخار، سردرد، بدن درد کی شکایات عام ہیں۔
اومیکرون کے معاملات میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور لوگ ان وبائی امراض سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے گھروں میں بھی ماسک کا استعمال کررہے ہیں۔