رامپور:29جنوری(یواین آئی) اترپردیش اسمبلی انتخابات کے دوران دوسرے مرحلے کی ووٹنگ والی رامپور ضلع کی سوار سیٹ پر سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے امیدوار عبداللہ اعظم خان کے پرچہ نامزدگی پر الیکشن کمیشن کی
مہر لگ گئی۔
وہیں ان کی ماں ڈاکٹر تزئین فاطمہ کا پرچہ خارج ہوگیا ہے۔
الیکشن پروگرام کے مطابق ہفتہ کو الیکشن کمیشن کے ذریعہ دوسرے مرحلے کی سیٹوں پر کئے گئے پرچہ نامزدگی کی جانچ میں عبداللہ کاپرچہ صحیح پایا گیا۔