نئی دہلی ،3اگست (ایجنسی)حکومت نے سپریم کورٹ کے ایک حکم سے کمزور ہوئے درج فہرست ذاتوں /قبائل پر مظالم کی روک تھام سے متعلق قانون کو اسکی سابقہ شکل میں بحال کرنے کے لئے اس میں ضروری ترمیم کے لئے بل لوک سبھا میں پیش کردیا۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیار کے وزیر تھاورچند گہلوت نے ایوان میں درج فہرست ذاتوں ،درج فہرست قبائل پر مظالم کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل پیش کیا۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">سپریم کورٹ نے گزشتہ 20مارچ کو ایس سی /ایس ٹی پر مظالم کی روک تھام کے قانون سے کچھ سخت شقوں کو ہٹا دیاتھا جس کی وجہ سے اس سے متعلق معاملوں میں فوراگرفتاری پر روک لگ گئ تھی ۔اس کے علاوہ ملزم کو عبوری ضمانت لینے کی اجازت بھی مل گئی ھتی ۔ترمیم شدہ بل میں ان شقوں کو دوبارہ شامل کرنے التزام رکھاگیاہے ۔
عدالت کے فیصلہ کا مختلف سیاسی پارٹیوں اور تنظیموں نے مخالفت کی تھی اور حکومت سے قانون کو سابقہ حالت میں بحال کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔کابینہ کی گزشتہ بدھ کو ہوئی میٹنگ میں اس ترمیمی بل کو منظوری دی تھی ۔