: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 25 جنوری (ذرائع) دہلی کی جامعہ یونیورسٹی میں وزیر اعظم نریندر مودی کو لیکر بنائی گئی بی بی سی کی دستاویزی فلم کی اسکریننگ کا اعلان کرکے ماحول خراب کرنے کے الزام میں پولیس نے تین طلبہ کو حراست
میں لے لیا ہے۔ طلباء کی حراست کے خلاف احتجاج کرنے والے 7 دیگر طلباء کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ چیف پراکٹر کی شکایت پر یہ کاروائی کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کو لیکر یونیورسٹی کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔