حیدرآباد، 23 جنوری (ذرائع) ساؤتھ سنٹرل ریلوے (ایس سی آر) سے چلائی جانے والی بھارت گورو ٹرینوں نے منگل کو سکندرآباد یلوے اسٹیشن سے ’دیویا دکشن یاترا‘ کا ایک اور سفر شروع کیا۔
تمل ناڈو
اور کیرالہ کے اہم سیاحتی مقامات کا احاطہ کرنے والی ٹرین کا آغاز ایک بزرگ مسافر رگھوما ریڈی نے ایس سی آر کے جنرل منیجر ارون کمار جین، گروپ جنرل منیجر، آئی آر سی ٹی سی، پی راج کمار اور دیگر کی موجودگی میں کیا۔