ماسکو، 09 جولائی (یو این آئی/اسپوتنک) افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کی واپسی کے درمیان پیدا شدہ صورتحال پر مذاکرے کے لیے افغانستان اور شنگھائی کوآپریشن آرگنائیزیشن (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے درمیان اگلے بدھ کو تاجکستان کے
دارالحکومت دوشانبے میں ایک میٹنگ ہوگی۔
روسی وزارت خارجہ کے ترجمان ماریا زخارووا نے صحافیوں کو بتایا کہ ایس سی او-افغانستان رابطہ گروہ کی ایک میٹنگ 14 جولائی کو ہوگی۔
روسی وزارت خارجہ سرگیئی لاورف اس میں حصہ لیں گے۔