جے پور ، 10 مارچ (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے مدھیہ پردیش میں کانگریس کے تجربہ کار لیڈر جیوترادیتہ سندھیا کے استعفیٰ دئےجانے پر کہا ہے کہ انہوں نے اپنے مفاد کے لئے عوام اور نظریہ کو دھوکہ دیا ہے۔
مسٹر گہلوت نے سوشل میڈیا کے ذریعے کہا کہ ایسے لوگ طاقت
کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اچھا ہے کہ ایسے لوگ جلد سے جلد پارٹی چھوڑ دیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی بحران کے وقت بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملا کر قائدین کے اپنے اپنے سیاسی عزائم ہیں۔ خاص کر جب بی جے پی معیشت ، جمہوری اداروں ، معاشرتی تانے بانے اور ساتھ ہی عدالت کو برباد کررہی ہے۔