the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 28 فروری (یواین آئی) صدر رام ناتھ كووند نے سائنس کو ہمہ گیر ترقی کا ہتھیار بنانے کی اپیل کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ عام لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے یہ ضروری ہے کہ سائنس کا معاشرے سے براہ راست تعلق ہو۔
مسٹر کووند نے ہماری سائٹفک کوشش اور اس کی افادیت کی کوالٹی بڑھانے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے سائنس دانوں کو ہمارے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود میں تعاون دینے کے لئے کام کرنا چاہیے۔ صدر جمہوریہ ہند نے تعلیمی اور تحقیقی اداروں میں قومی یوم سائنس کے موقع پر آج نئی دہلی میں وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران صنفی ترقی اور مساوات کو فروغ دینے کے لئے تین کلیدی پہل قدمیوں کا بھی اعلان کیا۔ اس سال قومی یوم سائنس کا موضوع ہے ‘‘سائنس میں خواتین’’۔وگیان جیوتی وہ پہل قدمی ہے جو ہائی اسکول میں سائنس ، ٹکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی جیسے مضامین میں اعلی تعلیم کے سلسلے میں ہونہار لڑکیوں کو سازگار ماحول فراہم کرے گی۔تغیر پذیر اداروں کے سلسلے میں صنفی ترقی (جی اے ٹی آئی) ایک جامع چارٹر اور سائنس ، ٹکنالوجی ، انجیئنرئنگ اور ریاضی جیسے مضامین میں صنفی مساوات کا جائزہ لینے کےلئے ایک فریم ورک وضع کرے گی۔خواتین کے سلسلے میں سائنس اور



ٹکنالوجی وسائل سے متعلق ایک آن لائن پورٹل خواتین کے لئے مخصوص سرکاری اسکیموں، وظائف، فیلوشپ، کیریر کونسلنگ وغیرہ کے سلسلے میں ای۔ وسائل فراہم کرے گا اور سائنس اور ٹکنالوجی کے شعبے میں مختلف شعبہ جاتی ماہرین سے متعلق سبجیکٹ ایریا کی تفصیلات بھی فراہم کرے گا۔
صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ نیشنل سائنس ڈے کا بنیادی مقصد سائنس کی اہمیت کے پیغام کو عام کرنا ہے۔ سائنس بذات خود دو پہلو کی حامل ہے۔ یعنی خالص علم کی جستجو اور معاشرے میں سائنس جو زندگی کی کوالٹی یا معیار کو بہتر بنانے کے لئے ایک ذریعہ کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ دونوں ایک دوسرے سے مربوط ہیں کیونکہ دونوں میں سائنٹفک رجحان مشترکہ ہوتا ہے۔ سائنس اور ٹکنالوجی کے توسط سے ہی ہم ماحولیات، حفظان صحت، توانائی وغیرہ سے متعلق چنوتیوں کو موثر طور پر مساوی اقتصادی نمو، خوراک ا ور آبی سلامتی، مواصلات وغیرہ کو حل کرسکتے ہیں۔ یہ تمام چنوتیاں آج ہمارے سامنے ہیں اور یہ کثیر پہلوئی اور کافی پیچیدہ ہیں۔ مختلف وسائل کے سلسلے میں مطالبے اور سپلائی کے مابین بڑھتا ہوا فاصلہ اور عدم ہم آہنگی مستقبل میں تصادم کی صورت پیدا کرے گی۔ ہمیں ان چنوتیوں کا ہمہ گیر حل نکالنے کے لئے ہر حال میں سائنس و تکنالوجی پر ہی انحصار کرنا ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.