نئی دہلی ، 16 مارچ (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کووڈ 19 انفیکشن کے بڑھنے کے پیش نظر مرکزی حکومت نے تمام اسکول کالج ، سنیما ہال اور دیگر تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ملک میں چار نئے معاملے سامنے آنے کے بعد پیر کے
روز تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد 114 ہوگئی ہے۔ وزرا کے گروپ کے ایک اعلی سطحی اجلاس میں ، اسکول-کالج ، دیگر تعلیمی اداروں ، قومی میوزیم ، جم ، سوئمنگ پولوں اور سنیما ہالوں، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں کے مراکز کو بند کرنے کے لئے ہدایات جاری کئے ہیں۔