حیدرآباد 10جولائی (ایجنسی)تلنگانہ کے تمام پرائیویٹ اور کارپوریٹ تعلیمی اداروں میں فیس میں اضافہ کے خلاف مختلف طلبہ یونینوں کی جانب سے کیے گئے بند کے اعلان پر آج تلنگانہ میں بیشتر تعلیمی ادارے بندرہے۔
یونینوں نے اس بات کابھی
مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں،سرکاری وگروکل اسکولوں کے لیے نئی عمارتیں تعمیر کی جائیں۔
یونینیں حکومت سے اس بات کے بھی خواہاں ہیں کہ اساتذہ کی مخلوعہ ملازمتوں پربھی تقرریاں عمل میں لائے جائیں۔