حیدرآباد،19 مارچ (ذرائع) سکندرآباد کنٹونمنٹ اور آس پاس کے علاقے میں سڑکیں کھولنے کی لوگوں کی مانگ کو لیکر ریاستی حکومت جلد ہی فوجی علاقے میں بند سڑکوں کو کھولنے کے لیے مقامی ملٹری اہلکاروں سے تبادلہ خیال کرئے گی-
جمعہ کو تلنگانہ کے آئی ٹی وزیر کے ٹی راما راؤ نے شہری انتظامیہ اور شہری ڈویلپمنٹ سیکشنز پرینسپل سیکرٹری اروند کمار سے سکندرآباد کنٹونمنٹ ایریا میں غیرقانونی طور پر بند کیے گئے روڈز کو لیکر مقامی ملٹری اہلکاروں کے ساتھ ابتدائی سطح پر تبادلہ خیال کرنے کو کہا-