نئی دہلی/19اپریل(ایجنسی) مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی)کے خصوصی جج بی ایچ لویاکی موت کے معاملہ میں آج سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے چند منٹوں کے اندر ہی عدالت عظمی کی سرکاری ویب سائٹ ہیک ہوگئی ۔
ویب سائٹ "سپریم کورٹ آف انڈیا ڈاٹ این آئی سی ڈاٹ ان" اور " ایس سی آئی ڈاٹ جی اووی ڈاٹ ان " پر کلک کرنے کے بعد انگریزی میں سب سے اوپر لکھا آتاہے " ہیکیڈو پور ہائی ٹیک برازیل ہیک ٹیم ۔" اس کے علاوہ ہوم پیج پر انگریزی کے کچھ
حروف کو ملاکر بنائی گئی "پتی " کی شکل نظر آرہی ہے ۔
اس بارے میں سپریم کورٹ کے ترجمان سے رابطہ نہیں ہوسکا لیکن ذرائع کے مطابق یہ اندیشہ ہے کہ برازیل کی ہیکر ٹیم نے اس سائٹ کو ہیک کیا ہے ۔ پچھلے دنوں وزارت دفاع کی ویب سائٹ ہیک ہونے کی خبر آئی تھی ۔اس وقت یہ دعوی کیاگیاتھا کہ چینی ہیکروں نے ویب سائٹ ہیک کی ہے ۔بعد میں کئی دیگر وزارتوں کی ویب سائٹ بھی ڈاؤن ہوگئی تھی ۔