: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی ،25ستمبر(یواین آئی)سپریم کورٹ نے اناؤ عصمت دری کی متاثرہ کے ساتھ پیش آئے سڑک حادثہ کی جانچ کےلیے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)کوبدھ کے روز 15دن کی مزید مہلت دیدی سی بی آئی کی طرف سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ نے جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس انیرودھ بوس کی بنچ کے سامنے دلیل دی کہ حادثہ میں زخمی وکیل کا بیان درج نہیں
ہوسکا ہے ،اس لیے اسے جانچ پوری کرنے کےلیے کچھ اور مہلت دی جائےمسٹر مہتہ نے کہاکہ 28جولائی کو رائےبریلی سڑک حادثہ میں شدید طورپر زخمی وکیل مہیندر سنگھ کوما میں ہیں ،اس لیے انکا بیان درج نہیں کیاجاسکاہے ۔ایسے میں سی بی آئی کو مزید 15دن کی مہلت دی جائے ،جسے عدالت نے منظور کرلیا اور معاملہ کی سماعت اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی ۔