نئی دہلی،4مئی(یواین آئی)سپریم کورٹ نے ملک گیر سطح جاری لاک ڈاؤن کے پیش نظر جموں و کشمیرمیں 4 جی انٹرنیٹ بحالی کے مطالبے سے متعلق عرضی پرپیر کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔
جسٹس این وی رمن ،جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس بی آر گوئی
کی صدارت والی بینچ نے معاملے میں سبھی متعلقہ فریقوں کی جانب سے دلیلیں سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔
ایک عرضی گزار کی جانب سے پیش وکیل حفیظہ احمدی نے دلیل دی کہ موجودہ 2جی سروس کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی اور کاروبار میں دقت آرہی ہے۔