نئی دہلی، 15 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے سدرشن ٹی وی پر یو پی ایس سی جہاز پروگرام کی باقی پانچ قسطوں کے ٹیلی کاسٹ پر منگل کو یہ کہتے ہوئے روک لگادی کہ ایسا لگتا ہے کہ شو کے ذریعہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی صدارت والی بنچ نے اپنے عبوری
حکم میں کہا ’’ہم نے سدرشن ٹی وی نیوز چینل پروگرام کی باقی قسطوں کی نشریات پر اگلے حکم تک روک لگادی ہے‘‘۔
عدالت نے سدرشن ٹی وی چینل پر نشر کئے جارہے اس پروگرام کے خلاف دائر عرضی پر سماعت کے دوران یہ حکم دیا جس میں سول سروس میں مسلمانوں کے انتخاب کے سلسلے میں اعتراض کیا گیا تھا۔