نئی دہلی/11مئی(ایجنسی) سپریم کورٹ نے آج ملک کی سبھی ضلع عدالتوں کو حکم دیاہے کہ وہ دوماہ کےاندر جنسی زیادتی کی شکایت سے متعلق سیل یا کمیٹی تشکیل دیں ۔
چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی تین ججوں کی بنچ نے تیس ہزاری عدالت میں ایک خاتون وکیل کے ساتھ کچھ وکلا کے ذریعہ جنسی زیادتی کرنے کے ایک معاملہ کی سماعت کے دوران یہ حکم دیا۔خاتون وکیل کسی معاملہ کی سماعت کے لئے وہاں
گئی تھی ۔
عدالت نے اس معاملہ میں اگلی سماعت تک کسی کی گرفتاری پر روک لگاتےہوئے سبھی ہائی کورٹو ں کو حکم دیاہے کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ سبھی ضلع عدالتوں میں جنسی زیادتی کی روک تھام سے متعلق کمیٹیاں تشکیل ہوں ۔عدالت عظمی نے معاملہ کی اگلی سماعت کی لئے 5جولائی کی تاریخ طے کی ہے ۔اسی دن ہائی کورٹ جنسی زیادتی کی روک تھام سے متعلق کمیٹیوں کی تشکیل کے سلسلہ میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے ۔