نئی دہلی 20 اگست (یواین آئی) سپریم کورٹ نے راجستھان کے الور میں گزشتہ 24 جولائی کو ہوئی مبینہ موب لنچنگ کے واقعہ کے سلسلے میں آج ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا۔
چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے سینئر وکیل اندرا جے سنگھ کے دلائل سنتے ہوئے راجستھان حکومت کے محکمہ
داخلہ کے پرنسپل سکریٹری کو دو ہفتے کے اندر جوابی حلف نامہ دائر کرنے کی ہدایت دی۔
محترمہ جے سنگھ نے دلیل دی کہ موب لنچنگ کو روکنے کے لئے سپریم کورٹ کے 17 جولائی کے اہم حکم کے چند دنوں بعد (24 جولائی کو) ہی راجستھان میں پھر سے موب لنچنگ کا واقعہ پیش آیا اور پولیس نے یہ اعتراف کیا ہے کہ زخمی شخص کو اسپتال لے جانے میں تاخیر ہوئی اوراس کی موت ہو گئی۔