: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/19مارچ(ایجنسی) سپریم کورٹ نے ہریانہ کے فرید آباد میں چلتی ٹرین میں جنید کے قتل معاملہ میں نچلی عدالت میں چل رہی شنوائی پر اگلے حکم تک کے لئے آج روک لگا دی ہے ۔ جسٹس کورین جوزف اور جسٹس ایم ایم شانتن گوڑ کی بنچ نے معاملے
کی مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی)سے جانچ کرائے جانے کی درخواست پر مرکز اور ہریانہ حکومت سے جواب بھی طلب کیا۔ جنید کے والد جلال الدین نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی تھی جس میں یہ کہا گیا تھا کہ ہریانہ پولیس نے اس معاملہ ایک ملزم کو چھوڑ کر باقی تینوں ملزموں پر قانون کی ہلکی دفعات لگائی ہیں ۔