نئی دہلی، 26اکتوبر (ایجنسی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو سنٹرل وجی لینس کمیشن(سی وی سی) کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ڈائرکٹر آلوک ورما کے خلاف جانچ کرنے اور دو ہفتہ کے اندر رپورٹ سونپنے کی ہدایت دی ہے۔
چیف جسٹس رنجو گوگوئی کی صدارت و الی تین رکنی بنچ نے سی بی آئی کے ڈائرکٹر آلوک ورما کی عرضی پرسماعت کرتے ہوئے مرکز اور سی وی سی کو بھی نوٹس جاری کیا
ہے۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جج سنجے کشن کول اور جج کے ایم جوزف پر مشتمل تین رکنی بنچ نے سپریم کورٹ کے سابق جج اے کے پٹنائک کی قیادت میںیہ جانچ پوری کرانے کی ہدایت دی ہے۔
مسٹر ورما نے خود کو چھٹی پر بھیجنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف بدھ کو ایک عرضی دائر کی تھی۔