نئی دہلی، 23 جولائی (ایجنسی) سپریم کورٹ نے جنتر منتر پر احتجاج و مظاہرہ پر لگی روک ہٹائے جانے کا پیر کو فیصلہ سنایا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس اے کے سیکری اور جسٹس اشوک بھوشن کی بنچ نے جنتر منتر، بوٹ کلب اور دیگر مقامات پر دھرنا و مظاہرہ پر عائد پابندی کو ہٹانے کا حکم دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ دھرنا اور مظاہرہ پر مکمل طور روک نہیں لگا سکتے۔
start;">کورٹ نے روک ہٹانے کا فیصلہ سناتے ہوئے اس معاملہ میں دہلی پولیس کو نئی گائڈلائن بنانے کی ہدایت دی ہے۔
قابل غور ہے کہ نیشنل گرین اتھارٹی (این جی ٹي) نے اکتوبر 2017 جنتر منتر پر دھرنا و مظاہرہ پر پابندی لگائی تھی۔
مزدور کسان شکتی تنظیم اور دیگر تنظیموں نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرکے این جی ٹي کے حکم کو چیلنج کیا تھا اور مشرق دہلی میں پرامن طریقے سے احتجاج و مظاہرہ کرنے کی اجازت دینے کی مانگ کی تھی۔