ڈھاکہ/15مئی (ایجنسی) بنگلہ دیش کے سپریم کورٹ نے آج بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیاء کی درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ 16 مئی تک کے لئے ٹال دیا۔
چیف جسٹس سعید محمود حسین کی صدارت
والی چار رکنی بنچ نے ضیاء یتیم خانہ ٹرسٹ گھوٹالہ معاملے میں محترمہ خالدہ ضیاء کی درخواست ضمانت پر آج فیصلے کی تاریخ مقرر کی تھی۔
اٹارني جنرل محبوب عالم اور محترمہ خالدہ ضیاء کے وکیل زین العابدین کے درمیان کچھ جرح ہونے کی وجہ سے فیصلے کی تاریخ 16 مئی تک بڑھا دی گئی ہے۔