the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 11 ستمبر (ایجنسی) سپریم کورٹ نے مظفر پور کے چلڈرین ہوم میں جنسی استحصال کے معاملے میں میڈیا رپورٹنگ پر پابندی سے متعلق پٹنہ ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی درخواست پر بہار حکومت اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے جواب طلب کیا ہے۔ 
جسٹس مدن بی لوكر اور جسٹس دیپک گپتا کی بنچ نے منگل کے روز سماعت کے دوران ریاستی حکومت اور معاملے کی تحقیقات کرنے والے سی بی آئی کو نوٹس جاری کرکے جوابی حلف نامہ دائر کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت عظمی نے کیس کی آئندہ سماعت کے لئے 18 ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ 
عرضی گزار



محترمہ فوزیہ کی دلیل تھی کہ اس معاملے کی میڈیا رپورٹنگ پر روک لگانے سے متعلق پٹنہ ہائی کورٹ کا 29 اگست کا حکم غلط ہے۔ یہ حکم معاملے کی میڈیا رپورٹنگ پر مکمل پابندی لگانے کی طرح ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے اس حکم سے آئین کے تحت شہریوں کو فراہم کردہ اطلاعات پانے کا بنیادی حق ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے اسے صحافت کی آزادی پر حملہ بھی قرار دیا۔ 
عدالت کو آج سماعت کے دوران بتایا گیا کہ پٹنہ ہائی کورٹ نے ایک خاتون وکیل کو اس معاملے میں رفیق عدالت مقرر کیا ہے، جو متاثرہ لڑکیوں سے ملے گی اور ان کا انٹرویو کرے گی۔ اس دلیل کو سننے کے بعد عدالت عظمی نے رفیق عدالت کی تقرری پر بھی روک لگا دی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.