نئی دہلی ، 22 فروری (ایجنسی) سپریم کورٹ نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں ملک کے مختلف حصوں میں کشمیری شہریوں كے خلاف ہو رہے پرتشدد واقعات اور سماجی بائیکاٹ پر روک یقینی بنانے کے لئے مرکزی حکومت اور 11 ریاستوں کو جمعہ کے روز ہدایت جاری کی ۔
text-align: start;">
چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی قیادت والی بنچ نے وکیل طارق ادیب کی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے یہ ہدایت دی۔ کورٹ نے کہا کہ ماب لنچنگ کے واقعات سے نمٹنے کے لئے مقرر نوڈل آفیسر کشمیری شہریوں کے خلاف ہونے والے زیادتی اور حملوں کے معاملات کی بھی نگرانی کریں گے ۔