نئی دہلی/16اپریل(ایجنسی) سپریم کورٹ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخؤاہ اور بھتوں کے ریگولیشن اور سابق اراکین پارلیمنٹ کی پنشن ختم کرنے سے متعلق عرضی آج خارج کردی۔
جج جستی چلمیشور اور جج سنجے کشن کول پر مشتمل بنچ نے لکھنو
کی غیرسرکاری تنظیم 146لوک پرہری145 کی عرضی کا نپٹارہ کرتے ہوئے کہاکہ الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلا ف اپیل خارج کی جاتی ہے۔
عرضی گزار نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخؤاہ ، بھتے اور پنشن قانون 1954میں ترمیم کو منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔