نئی دہلی، 23جولائی(یو این آئی) آئی این ایکس میڈیا معاملے میں ملزم سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کو سپریم کورٹ نے 23 سے 31جولائی تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔
چیف جسٹس دیپک مشرا کی بنچ نے پیر کو کانگریس کے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے واضح کیا کہ اجازت کے تحت وہ صرف سات دن ہی ملک سے باہر رہ سکتے ہیں ۔ اس کے بعدا نہیں ملک سے باہر رہنے کی اجازت نہیں ہے۔
کارتی نے عدالت میں دائر عرضی میں کہا تھا کہ اسے کاروبار اور ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کی میٹنگ کے لئے تین ملکوں کے دورے پر جانا ہے۔ و ہ
امریکہ برطانیہ اور فرانس جانا چاہتے ہیں۔ بنچ نے ان کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دے دی۔
مسٹر مشرا کے علاوہ جسٹس اے ایم کھانولکر اور ڈی وائی چندر چوڑ کی بنچ نے کارتی سے کہا کہ سفر سے واپس لوٹنے کے بعد وہ اپنا پاسپور ٹ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں جمع کرادیں۔
ایڈیشنل سالسٹر جنرل تشار مہتہ نے دلیل دی تھی کہ عدالت کے سابقہ حکم میں عائد شرائط پر عمل درآمد کیا جانا چاہئے جسے بنچ نے تسلیم کرلیا۔ عدالت نے اپنے سابقہ حکم میں کارتی کوکچھ شرطوں کے ساتھ بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔ ان میں بیرون ملک میں بینک کھاتہ کھولنا یا کسی کھاتے کو بند نہیں کرنا شامل تھا۔