لکھنؤ،6دسمبر(ایجنسی)اپنے متنازعہ بیانوں سے مرکز اور ریاستی حکومت کو اکثر گھیرنے والی اترپردیش کی بہرائچ سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)سے رکن پارلیمنٹ savitribai-phule ساوتری بائی پھلے نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا ۔
style="text-align: right;">
محترمہ پھلے نے دارالحکومت لکھنؤ میں بابا صاحب بھیم راو امبیڈکر کے پری نرمان دیوس کے موقع پر بی جےپی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جےپی دلت،پسماندہ طبقے اورمسلمانوں کی مخالف ہے۔بی جے پی ملک کو منو اسمریتی سے چلانا چاہتی ہے۔ریزرویشن ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔