ریاض/22ستمبر(ایجنسی) سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سرکاری ٹی وی پر خاتون نیوز کاسٹر کو متعارف کرادیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق Weam Al Dakheel ویم الدخیل نامی خاتون کو سرکاری ٹی وی چینل کے مرکزی خبرنامے میں خبریں پڑھنے والی پہلی نیوز کاسٹر بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
الدخیل مرد نیوز اینکر کے ساتھ سعودیہ ٹی وی چینل پر رات کو نشر
ہونے والے خبرنامے میں شریک تھیں۔