: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ریاض/15نومبر(ایجنسی) سعودی عرب کے وزیر انصاف و قانون الشیخ ولید بن محمد الصمعانی نے ملکی تاریخ میں پہلی بار وزارت انصاف میں خواتین کے لیے چار اہم شعبوں میں ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مقامی ویب سائٹ کے مطابق وزیر انصاف کی ہدایت کےمطابق اتوار 8 ربیع الاول 1439ھ سے خواتین کی بھرتی کےاحکامات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سرکاری سطح پر
وزار قانون و انصاف میں گریڈ آٹھ پر خواتین کے تقرر کا فیصلہ کیا ہے۔ خواتین کو چار اہم شعبوں سوشل ریسرچر، شرعی محققہ، لاء ریسرچر اور ایڈ منسٹریشن اسسٹنٹ کے عہدوں پر ملازمت کے حصول کی اجازت ہو گی۔
خواتین کا چاروں شعبوں میں سے اپنے متعلقہ شعبے میں کم سے کم ماسٹر ڈگری تک تعلیم ضروری ہے۔ تقرری باقاعدہ مقابلے کے امتحان کے بعد کی جائے گی۔ وزارت انصاف کی جانب سے خواتین کی بھرتی کے لیے 8 ربیع الاول 1439ھ کو ادارے کی ویب سائٹ پر باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔