حدیدہ۔ یمن کے ساحلی شہر حدیدہ میں سعودی اتحادی فورس کے فضائی حملے میں سات بچوں سمیت 12 شہری ہلاک ہوگئے ۔ ڈاکٹروں اور عینی شاہدین نے یہ اطلاع دی۔ ڈاکٹروں اور عینی شاہدین نے کہا کہ ہوائی حملے میں الحالی ضلع میں ایک گھر تباہ ہوگیا ہے۔ اس گھر میں دوسرے صوبے کے بے گھر رہائش پذیر تھے۔ ہلاک ہونے والے ایک ہی خاندان کے 12 افراد
تھے۔
سعودی قیادت کے اتحادی افواج کے حملے پر تفصیلی معلومات کے لئے رابطہ نہیں کیا جا سکا۔ حدیدہ یمن کی سب سے بڑی بندرگاہ ہے۔ اس وقت بندرگاہ کا آپریشن ایرانی حمایت یافتہ باغیوں کے کنٹرول میں ہے۔ بندرگاہ کا آپریشن ہوائی حملوں سے متاثر نہیں ہوا ہے۔