فرانس/9اپریل(ایجنسی) فرانس اور سعودی عرب میں مملکت میں ایک آرکسٹرا اور ایک اوپیرا ہاؤس کے قیام کے لیے ایک سمجھوتا طے پا گیا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان سعودی ولی عہد شہزادہ
محمد بن سلمان کے فرانس کے دورے کے موقع پر اس سمجھوتے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
فرانسیسی وزیر ثقافت فرانکو نیسن اور ان کے سعودی ہم منصب عواد العواد نے اس ضمن میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔