بیروت، 11 نومبر (رائٹر) لبنان کے ساتھ خراب ہوتے سفارتی تعلقات کے درمیان سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس کے ایک شہری کا لبنان میں اغوا کیا گیا ہے۔
سعودی عرب اور ایران کے درمیان علاقائی کشمکش بڑھنے کی وجہ سےسعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات
اور بحرین نے اپنے اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے اور جو پہلے سے وہاں ہیں ان سے واپس آنے کی اپیل کی ہے۔
لبنان کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ سعودی عرب نے لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری کو پکڑا ہوا ہے۔