سعودی/31اگست(ایجنسی) سعودی عرب کے سب سے بڑے سیاحتی اور تجارتی منصوبے"نیوم سٹی" میں سیاحت کے شعبے کی نگرانی ایک خاتون کو سونپنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق " نیوم"پروجیکٹ میں ٹورزم کے امور کی نگرانی کے لیے مسز Aradhana Khowala ارادھنا کوھالا کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
"نیوم" کےآفیشل "ٹوئٹر" اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ٹویٹس میں کہا گیا ہے کہ ہم یہ پرمسرت اعلان کر رہے ہیں کہ مسز ارادھنا کوھالا ہماری ٹیم کا حصہ بن چکی ہیں اور انہیں "نیوم" پروجیکٹ میں سیاحت کے شعبے کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ہم نیوم میں ارادھنا کوھالا کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔