سعودی/26جون(ایجنسی) سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں
ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے ترک صدر طیب ایردوآن کو ٹیلیفون پر انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر سعودی فرمانروا نے ترک حکومت اور قوم کے لیے مملکت کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ترکی کی ترقی اور استحکام کی خواہش ظاہر کی۔