جدہ/28جون(ایجنسی) سعودی عرب میں خواتین کو کار چلانے کی اجازت ملنے کے بعد مقبول ٹیکسی سروس ایپلی کیشن کریم اور اُوبر کی کپتانوں نے بھی سواریوں کو ان کی جائے منزل پر پہنچانے کے لیے خدمات مہیا کرنا شروع کردیا ہے۔
امل فرحت کو کریم کی پہلی خاتون کپتان ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔وہ صحتِ عامہ میں کوالٹی ایشورینس کی ڈگری کی حامل ہیں اور صحت کے شعبے میں معیار کو برقرار رکھنے سے متعلق ایک مشاورتی کمپنی چلا رہی ہیں۔
اس مصروفیت کے باوجود انھوں نے کریم کے لیے ڈرائیور کے طور پر کام کا انتخاب کیا ہے اور وہ دنیا کے سامنے یہ ثابت کرنا چاہتی ہیں کہ سعودی خواتین کسی بھی شعبے میں کام کی صلاحیت کی حامل ہیں ۔
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
انھوں نے اپنے تجربے کے بارے میں بتایا کہ "خواتین ان کے ساتھ سفر میں خود کو محفوظ سمجھتی ہیں کیونکہ انھیں مرد ڈرائیوروں کے ساتھ سفر کی صورت میں جو مسائل درپیش ہوسکتے ہیں، انھیں میں بخوبی سمجھتی ہوں ۔مجھے کریم کے ٹرینروں نے بتایا تھا کہ ڈرائیوروں کو ہراساں کیا جاسکتا ہے۔مجھے کمپنی کی طرف سے اس ضمن میں بہت معاونت حاصل ہوئی ہے۔اگر کوئی مسافر نامناسب حرکت کرتاہے تو اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایک پروٹوکول ہے"۔
کریم کے مقابلے میں ٹیکسی خدمات پیش کرنے والی کمپنی اُوبر کے لیے اخلاص البلوشی نامی ایک خاتون نے بہ طور ڈرائیور اپنے نام کا اندراج کرایا ہے اور انھوں نے منگل کو ایک مسافر خاتون کو اس کی جائے منزل پر پہنچا تھا اور یوں اپنا پہلا سفر مکمل کیا تھا۔