the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نیویارک۔ سعودی عرب نے اقوام متحدہ کو یمن میں انسانی امداد کے لیے 93 کروڑ ڈالر کا چیک دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے اس موقع پر یمن میں جاری جنگ ختم کرنے پر زور دیا جس میں سعودی عرب فوجی اتحاد کی سربراہی کر رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوتیرس نے اس انسانی امداد پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔  تاہم انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یمن جنگ کا صرف انسانی ہمدری کے تحت امداد سے نہیں بلکہ سیاسی حل نکالنے کی ضرورت ہے۔

امدادی چیک وصول کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ’انسانی مسائل کا کوئی انسانی امداد کے ذریعے حل نہیں نکالا جاسکتا۔ اس امدادی چیک میں متحدہ عرب امارات کا



تعاون بھی شامل ہے۔ متحدہ عرب امارات اس اتحاد میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس نے 3 سال قبل حوثی باغیوں کے خلاف یمنی حکومت کی عسکری مداخلت کے ذریعے حمایت کی تھی۔ اینٹونیو گوتیرس نے کہا کہ ’’یمن جنگ کا حل سیاسی ہے اور ہم حل تلاش کرنے کے لیے مکمل طور پر سعودی عرب کی طرف دیکھ رہے ہیں جس سے جنگ کو ختم کیا جا سکے گا۔‘‘

اقوام متحدہ یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان امن مذاکرات کی دوبارہ کوشش بھی کر رہا ہے۔ یمن میں جاری اس جنگ میں اب تک 10 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ اس جنگ کو دنیا کا بدترین انسانی تنازع قرار دیتا ہے جہاں تقریباً 2 کروڑ 22 لاکھ افراد امداد کے منتظر ہیں جبکہ قحط کا بڑھتا ہوا خطرہ اور ہیضہ کا مرض بھی بڑے پیمانے پر پھیلا ہوا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.