ریاض/8جنوری(ایجنسی) سعودی عرب میں خواتین جمعے کے دن سے اسٹیڈیمز میں جا کر کھیلوں کے مقابلے دیکھ سکیں گی۔ حکومت نے پیر کے دن بتایا ہے کہ بارہ جنوری کو الحئی بمقابلہ الباطن فٹ بال کلبس کے مابین ہونے والے میچ کو دیکھنے کی خاطر
خواتین کو بھی اسٹڈیم جانے کی اجازت ہو گی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس قدامت پسند ملک میں خواتین اسٹیڈیم جا کر میچ دیکھنے کی قابل ہوں گی۔ ریاض حکومت نے گزشتہ برس دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ رواں برس خواتین پر عائد اس پابندی کو ختم کر دیا جائے گا۔