: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ریاض/24نومبر(ایجنسی) سعودی عرب نے آئندہ برس سے سیاحت کے لیے ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے لیے درخواستیں آن لائن جمع کرائی جاسکیں گی۔ سعودی کمیشن فار ٹورازم اینڈ نیشنل ہیرٹیج کے سربراہ سلطان بن سلمان نے نیوز چینل سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو بتایا کہ ہمارا مقصد ہے کہ لوگ
یہاں آئیں اور ہماری ریاست کی عظمت کا خود تجربہ کریں۔2018 میں ہم سیاحتی ویزے کا اجرا شروع کردیں گے۔
خیال رہےکہ اس ضمن میں سعودی حکومت نے اگست میں اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کے نزدیک ریڈ سی میں واقع جزیروں میں انفرااسٹرکچر قائم کرکے انہیں سیاحت کے لیے تیار کیا جائے گا اور وہاں سیر وتفریح کی سہولیات میسر کی جائیں گی۔ اس کا پہلا مرحلہ 2022ء تک مکمل ہوجائے گا۔