the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ریاض/11ڈسمبر(ایجنسی) سعودی حکومت نے 2018 سے ملک بھر میں سینما گھروں پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے ملک بھر میں گزشتہ 37 سال سے بند سینما گھروں کو کھولنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 2018 میں مارچ تک پہلا سینما گھر عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ سعودی وزیر ثقافت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سینما گھروں کے کھلنے سے اقتصادی ترقی کی صورتحال بہتر ہوگی جب کہ ثقافت کے شعبے میں وسیع پیمانے پر روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔




noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">سعودی حکومت کے مطابق 2030 تک ملک بھر میں 300 سینما گھر کھولے جائیں گے جس میں 2 ہزار کے قریب اسکرینز لگائی جائیں گی جب کہ اس حوالے سے لائسنس کی فراہمی کا عمل آئندہ ہفتے شروع کیا جائے گا۔

سعودی عرب میں 1980ء کی دہائی میں فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ رواں سال ہی سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے اور اسٹیڈیمز میں کھیلوں کے مقابلے دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ سعودی عرب میں ہونے والی ان تمام تبدیلیوں کے پیچھے ولی عہد محمد بن سلمان کی کوششیں کارفرما ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.