ریاض/8فروری(ایجنسی) سعودی عرب نے برڈ فلو کے خدشے پرہندوستان سے پالٹری کی درآمدات پر عارضی پابندی لگا دی ہے۔ سعودی وزارت زراعت نے آج بتایا کہ برڈفلو کا خطرہ زیادہ ہونے پر ہندوستان سے زندہ پرندے، انڈے اور چکن کی درآمدات پر عارضی پابندی لگائی گئی ہے۔
" jameel="" noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت زراعت کے مویشی خطرات کے پیمائشی محکمہ کے ڈائریٹر جنرل ڈاکٹر سند الحربی نے بتایا کہ عالمی تنظیم برائے مویشی صحت (او آئی ای) کی طرف سے وارننگ جاری ہونے کے بعد یہ پابندی لگائی گئی ہے۔ وارننگ میں برڈ فلو کی انتہائی متعدی وائرس پھیلنے کی خبر دی گئی ہے۔