ریاض، 12 اگست (یواین آئی) خراب مالی حالات کا سامناکررہے پاکستان کو سعودی عرب نے زبردست جھٹکا دیتےہوئے اسے تیل کی فراہمی بند کرنے کے ساتھ ہی قرض دینے سے منع کردیا ہے سعودی عرب نے یہ قدم پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کےکشمیر کے مسئلہ پر ہندوستان کے خلاف سخت رخ نہیں اپنانے کے لئے سعودی عرب کی رہنمائی والے ’اسلامی تعاون تنظیم‘ (او آئی سی) کو سخت وارننگ دینےکے بعد اٹھایا گیا ہے۔
مڈل ایسٹ مانیٹر نے اس کی اطلاع دی ہے۔
سعودی عرب کے اس اقدام کے
بعد دونوں ممالک کے درمیان عشروں سے جاری رشتہ ختم ہوگیا ہے۔
پاکستان کو سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی بھی کرنی ہوگی۔ یہ رقم نومبر 2018 میں سعودی عرب کے 6.2 ارب ڈالر کے پیکج کا حصہ تھا، جو پاکستان کوسنگین معاشی بحران کے وقت دیاگیا تھا۔ اس پیکج میں مجموعی طور سے ڈالر میں قرض اور ایک تیل قرض سہولت تھی جس میں 3.2 ارب ڈالر کی رقم شامل تھی۔
رپورٹ کے مطابق جب شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ برس فروری میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، تب اس سودے پر دستخط کئے گئے تھے۔