ریاض، 8 اگست (ایجنسی) سعودی عرب نے کینیڈا میں اپنے تمام طبی علاج پروگراموں پر روک لگا دی ہے اور کینیڈا میں علاج کر رہے مریضوں کو وہاں دوسرے ممالک کے اسپتالوں میں منتقل کرنے کے لئے تال میل قائم کر رہا ہے۔
سعودی عرب کی پریس ایجنسی نے امریکہ اور کینیڈا کے ساتھ صحت کی خدمات کا ذمہ سنبھالنے والے ڈاکٹر فہد بن ابراہیم التميمي کے
حوالے سے بدھ کو علی الصبح یہ اطلاع دی۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے کینیڈا کے ساتھ تمام نئے کاروبار اور سرمایہ کاری پر بھی روک لگا دی ہے۔ سعودی نے یہ قدم کینیڈا کی اس اپیل کے بعد اٹھایا ہے جس میں ریاض میں گرفتار کئے گئے شہری حقوق کی کارکن کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا. سعودی عرب نے کینیڈا کی اس مانگ کو اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔