مکہ مکرمہ، 14 جون (یو این آئی)حج کے سلسلے میں جعل سازی کی خبروں کے درمیان حکومت سعودی عرب نے جعلی ٹریول ایجنسیز کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے متعدد مغربی ممالک سے خواہشمند عازمین حج کے لیے سرکاری آن لائن پورٹل کے ذریعے ویزا کی درخواست دینا لازمی قرار دیا ہے۔
ڈان میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف
پی‘ کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے یہ نیا نظام اس وقت نافذ کیا گیا جب سعودی حکومت دو سال کے بعد سالانہ حج کے لیے بیرون ملک سے 8 لاکھ 50 ہزار مسلمانوں کو خوش آمدید کہنے کی تیاری کر رہی ہے۔
کیونکہ ان دو برس کے دوران عالمی وبا کورونا کی پابندیوں کی وجہ سے سعودی عرب میں غیر موجود عازمین کو بھی جج کی ادائیگی سے روک دیا گیا تھا۔