کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
تہران۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کر کے اسلامی ممالک کو دھوکہ دیا ہے۔ خامنہ ای نے یہ بات منگل کو تہران میں اسلامی ممالک کے نمائندوں کی ایک پریس کانفرنس میں کہی۔ یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی تسلیم کرنے سے متعلق امریکہ کے حالیہ فیصلہ پر اپنا ردعمل
ظاہر کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ مقدس شہر فلسطین کا دارالحکومت ہے اور اس معاملہ میں امریکی اقدام سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
اسی کے ساتھ خامنہ ای نے سعودی عرب پر یہ الزام بھی عاید کیا کہ وہ امریکہ اور یہودیوں کی مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قطعی طور پر مسلم ملکوں اور مسلم سماج کے ساتھ دھوکہ ہے۔