سعودی/14جولائی(ایجنسی) سعودی سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ ہفتہ چودہ جولائی کو یمن کے حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے ایک میزائل کو فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا ہے۔ اس بیلسٹک میزائل کو سعودی دفاعی نظام سے یمنی سرحد کے اندر ہی ضائع کیا گیا۔ سعودی عرب کی قیادت
میں قائم عسکری اتحاد کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ بیلسٹک میزائل شمالی یمنی صوبے صعدہ سے داغا گیا تھا۔ اس میزائل کا ہدف سعودی شہر نجران تھا۔ ایران نواز حوثی ملیشیا پہلے بھی سعودی سرزمین کی جانب متعدد مرتبہ بیلسٹک میزائل داغ چکے ہیں۔ ان میزائلوں کی اکثریت کو سعودی دفاعی نظام نے فضا ہی ضائع کردیا تھا۔