سعودی/26اپریل(ایجنسی) جنوبی کوریا کی کمپنی سی جے 4 ڈی پلیکس نے سینما سٹی کے ساتھ نئی شراکت داری سے متعلق مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں ۔اس کے تحت سعودی دارالحکومت الریا ض میں تین مقامات اور دوسرے بڑے شہروں میں 2018ء کے اختتام تک 4 ڈی ایکس مووی تھیٹر کھولے جائیں گے۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">سینما سٹی کی مادر کمپنی ایکسکلوسیو سینما سال ہولڈنگ کے مطابق الریاض میں القصر مال سی جے 4 ڈی ایکس پہلا مووی تھیٹر ہوگا ۔اس کی 19 سکرینیں ہوں گی۔ یہ کمپنی 2018ء کے آخر تک پانچ ممالک سعودی عرب ،اردن ، لبنان ،شام اور متحدہ عرب امارات میں مزید 116 سکرینیں نصب کرے گی ۔