ریاض، 14 جولائی (یوا ین آئی) سعودی عرب کی جانب سے تیونس کے لیے طبی ساز و سامان اور لوازمات کی حامل پہلی فضائی پرواز آج بدھ کے روز روانہ ہو گئی۔
واضح رہے کہ تیونس کے صدر قیس سعید کی درخواست پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دونوں
ملکوں کے بیچ فضائی پُل قائم کر کے امدادی سامان کی ترسیل کی ہدایات دی تھیں۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں شاہ سلمان امدادی مرکز نے آج ابتدائی پرواز کا انتظام کیا تا کہ تیونس میں کورونا کی روک تھام میں حصہ لیا جا سکے۔