ریاض،29 دسمبر:- سعودی عرب میں کرپشن الزامات میں گرفتار مزید 2 شہزادوں کو رہا کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی حکام نے کرپشن الزامات میں گرفتار مزید 2 شہزادوں کو رہا
کردیا ہے جن میں شہزادہ مشعال بن عبداللہ اور شہزادہ فیصل بن عبداللہ شامل ہیں۔
دونوں شہزادے سعودی عرب کے سابق فرمانروا شاہ عبداللہ کے بیٹے ہیں اور انہیں راجدھانی ریاض کے کارلٹن ہوٹل میں قید کیا گیا تھا۔