نئی دہلی/25فروری(ایجنسی) سعودی عرب نے خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ سعودی تاریخ میں پہلی بار خاتون کو سفیر بنا دیا گیا۔ شہزادی ریما بنت بندر امریکہ میں سعودی سفیر تعینات کر دی گئیں۔
سعودی شاہی فرمان کے
مطابق سعودی عرب نے واشنگٹن میں سفیر کو تبدیل کرکے شہزادی Reema bint Bandar Al Saud ریما بنت بندر بن سلطان کو امریکہ میں سفیر تعینات کیا ہے۔ ریاض سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ان سے پہلے شہزادہ خالد بن سلمان امریکہ میں سعودی سفیر تھے جنہیں اب نائب وزیردفاع مقرر کردیا گیا ہے۔ شہزادی ریما کے والد بندر بن سلطان بھی امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر رہے ہیں۔