نئی دہلی،1اگسٹ (ایجنسی) حج کوٹہ اور اس کے تناسب میں موصول ہونے والی درخواستوں کی کثرت کو مد نظر رکھتے ہوئے مسلمانوں کو چاہیے کہ زندگی میں صرف ایک بار حج کی سعادت حاصل کریں تاکہ ایک ہی فرد کے دوبارہ یا باربار حج کرنے کی وجہ سے دوسرے افراد فریضہ حج کی ادائیگی سے محروم نہ ہو سکیں کیونکہ حج زندگی میں صرف ایک بار فرض ہوتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار سعودی سفیر ڈاکٹر السطی
نے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد اشراق خان سے ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا سے حج بیت اللہ کے لیے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ آنے والے عازمین اور حجاج کرام کی ہمہ جہت خدمات کے سلسلے میں حکومت سعودیہ عربیہ کی جانب سے سال بہ سال بہتری اور اضافہ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے بتایا کہ اب آئندہ 2018کے حج کے حج کا سفر مزید بہتر سے بہتر اور آسان سے آسان تر ہوگا۔