: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/20مارچ(ایجنسی) بچوں کے حقوق کی لڑائی لڑنے والے سماجی کارکن اور نوبل انعام سے سرفراز کیلاش ستیارتھی نے آج کہا کہ سماج میں جنسی زیادتی اور زنا کے حادثات کو روکنے کے لئے مذہبی رہنماؤں کو آگے آکر کہنا چاہئے کہ زانیوں کو مذہب سے باہر نکال دیا جائے گا۔کیلاش ستیارتھی نے چلڈرن فاؤنڈیشن کے ذریعہ یہاں میڈیا کے لئے منعقد ایک ورکشاپ میں کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم اور جنسی زیادتی کے حادثات روکنے کا کام صرف پولیس، این جی او اور عدالت نہیں کرسکتی ہے۔ اسے روکنے کے لئے مذہبی رہنماؤں کو بھی آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مندروں، مسجدوں اور گرودواروں میں یہ اعلان کرنا ہوگا کہ اگر کسی نے اس طرح کی
گھناؤنی حرکت کی تو اسے مذہب سے خارج کردیا جائے گا۔
انہوں نے بچوں سے متعلق جرائم کے معاملات کو جلد نمٹانے کے لئے ضلعی سطح پر خصوصی عدالتوں کی تشکیل اور ایک قومی اطفال اتھارٹی قائم کرنے کے مطالبہ کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں مطالبات پورے ہونے کے بعد قانون اور اس کے نفاذ میں رکاوٹ بن رہی ادارتی رکاوٹ کی خلیج کو کم کیا جاسکتا ہے۔ نوبل انعام یافتہ ستیارتھی نے میڈیا کو بھی صرف سنسنی خیز خبروں سے ہٹ کر ان معاملات میں عدالتی پیش رفت اور اس کی تفصیلات سے لوگوں کو آگاہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور عدالت کی سوچ حکومت اور پورے سیاسی نظام کی سوچ سے آگے ہوتی ہے۔ میڈیا کو اپنا پیشہ وارانہ کردار نبھانا ہوگا اور پوری لگن کے ساتھ ایک مقصد کے تئیں کام کرنا ہوگا۔